کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

قانون نافذ کرنیوالے ، حساس اداروں کو انٹیلی جنس بڑھانے اور ان پر موثر کارروائی کیلئے احکامات جاری

پیر 8 اگست 2016 14:12

لاہور/کراچی /پشاور/کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ،قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کو انٹیلی جنس بڑھانے ، ان پر موثر کارروائی اور داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں تحریب کاری کے واقعہ کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایات میں کہا گیاہے کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ ، ریکی نگرانی کو مذید سخت کیا جائے اورایس ایچ اوز علاقہ گشت اور دیگر سکیورٹی اقدامات کو بڑھائیں ۔مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور حساس ادارے انٹیلی جنس کو بڑھا کر ان پر موثر کارروائی کو یقینی بنائیں ۔ذرائع کے مطابق تمام صوبوں میں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی اور سکیورٹی کو بھی سخت کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں ۔پولیس کے ذمہ داران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ حساس علاقوں اور خصوصاً سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ۔ذرائع کے مطابق حساس عمارتوں کے اطراف میں سرچ آپریشنزبھی شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔