جے یو آئی (ف) لاہور کے نائب امیر مولانا قاری عبد الغفار چترالی کو سپرد حاک کر دیا گیا

پیر 8 اگست 2016 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) لاہور کے نائب امیر مولانا قاری عبد الغفار چترالی کو لاہور میں سپرد حاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ استاد الحدیث جامعہ اشرفیہ مولانا عبد الراحیم چترالی نے پڑھائی نماز جنازہ میں جے یو آئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،مولانا محب النبی ،مولانا نعیم الدین ،حافظ اشرف گجر ،حافظ ریاض درانی ،محمدافضل خان ،مفتی سیف اللہ ،مفتی عقیل احمد ،حافظ عبد الواجد خان ،جمال عبد الناصر ،قاری نذیر احمد ،قاری مشتاق احمد ،حافظ نصیر احمد ا،قاری مقبول احمد ،حافظ غضنفر عزیز،مولانا عبد النعیم ،محمدعابد،محمد اسد منظور سمیت علماء طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت مر حوم نے ساری زندگی دین کی خدمت کے لیئے وقف کررکھی تھی لاہورچترال میں دینی ادارے کے سربراہ تھے مر حوم کی عمر تقریبا 60سال تھی اور پسماندہ گان میں بیوہ تین صاحبزادے اور پانچ صاحبزادیا ں چھوڑیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے قاری عبد الغفار چترالی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے مولانا نے مرحوم کے صاحبزادے اور دیگر خاندان سے تعزیت کرتے ہوے مرحومکے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔جے یو آئی سیکرٹری جنرل اور سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا محمدامجد خان ،حا فظ حسین احمد نے بھی قاری عبد الغفار کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کی دینی ،ملی سیاسی ،جماعتی خدمات انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نے ساری عمر دین اسلام کے نفاذاوراس کی اشاعت کے لیئے وقف رکھی تھی انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیئے خدمات سر انجام دیں ۔

جے یو آئی پنجاب کے امیر ڈاکٹرقاری عتیق الرحمن اور سیکرٹری جنرل مولانا مفتی مظہراسعدی سیکرٹری اطلاعات محمداقبال اعوان نے بھی قاری عبد الغفار چترالی کی وفات گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی قرآن مجید پڑھانے میں گذاردی انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :