چترال میں زیادتی کا شکار لڑکی نے خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 14:18

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ): چترال میں زیادتی کا شکار لڑکی نے خود کُشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاس پور کے ایک سرکاری اسکول میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے مبینہ طور پر خود کُشی کر لی ہے۔ لڑکی کی لاش کو بونی میں ضابطے کی کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ برس دسمبر میں مذکورہ لڑکی اپنے اسکول سے گھر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں اسکول کے کلاس 4 کے ایک ملازم نے اسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس پر کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ تاہم جمعہ کے روز متاثرہ لڑکی اسکول آئی اور زہر کھا لیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کو کسی نے اسپتال نہیں پہنچایا جس پر اس کی حالت تشویشناک ہو گئی اور وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی لاش کو آٹوپسی کے لیے بونی منتقل کر دیا ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے عدالتی رویے سے مایوس ہو کر انتہائی اقدام کیا۔