یونس خان ، حفیظ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے تین میچوں میں رنز کا قابل ذکر مجموعہ نہ بنا سکے
پیر 8 اگست 2016 14:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان اور محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے تین میچوں میں رنز کا قابل ذکر مجموعہ نہ بنا سکے۔ یونس خان انگلینڈکے خلاف 3ٹیسٹ میچوں میں صرف 122رنزبناسکے۔
(جاری ہے)
یونس خان نے انگلینڈکے خلاف3ٹیسٹ میچوں کی6اننگزمیں20.33کی اوسط سے14چوکوں کی مدد سے122رنزبنائے جن میں کوئی سنچری یانصف سنچری شامل نہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور33رنزہے جبکہ محمدحفیظ انگلینڈنے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں 17 کی اوسط سے 102 رنز بنائے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 42 رنزہے اور وہ 2 بار صفر پر آوٴٹ ہوئے۔
محمدحفیظ نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں40،دوسری اننگزمیں صفررن بناکرآوٴٹ ہوئے۔دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 18اوردوسری اننگزمیں42رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں صفرپراوردوسری اننگزمیں2رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔وہ انگلینڈکے خلاف 3ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچری یاسنچری بنانے میں ناکام رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.