سویڈن ،آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو 3-2گولز سے شکست دیدی

پیر 8 اگست 2016 14:41

سویڈن ،آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو 3-2گولز سے شکست دیدی

سویڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) سویڈن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں آرسنل کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے ۔ سویڈن میں ہونے والے فٹبال میچ میں آرسنل اور مانچسٹر سٹی کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی نے کھیل کا اچھا آغاز کیا اور تیسویں منٹ میں پہلا گول داغ کر حریف ٹیم پر برتری حاصل کر لی ۔ آرسنل نے ایک گول کا پریشر نہ لیتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور پچاسویں منٹ میں گیند کو مخالف ٹیم کی گول پوسٹ میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید دو گولز کیے جبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم صرف ایک گول مزید سکور کر سکی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا ۔

متعلقہ عنوان :