لیجنڈ کر کٹر حنیف محمد کی حالت تشویشناک،اہلخانہ کی دعا کی اپیل

پیر 8 اگست 2016 14:42

لیجنڈ کر کٹر حنیف محمد کی حالت تشویشناک،اہلخانہ کی دعا کی اپیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء)لیجنڈ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ نے عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لٹل ماسٹر حنیف محمد کوچند روز پہلے آغا خان ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ علاج کے بعد ان کی حالت قدرے بہتر ہوگئی تھی تاہم پیر کے روز تشویشناک حالت کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔ کرکٹر حنیف محمد کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ حنیف محمد پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہیں۔