بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ بم دھماکے اور بلوچستان بار صدر بلاول انور کاسی اور دیگر کی شہادت کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں بلوچستان بار کے صدر بلاول انور کاسی اور دیگر کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی دھوکا دہی ہے،حکومت کے مسئلہ کو مذاق بنانا پسندیدہ عمل ہے،اتنے بڑے جانی نقصان پر ملک بھر میں سوگ کی لہر ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے جانی نقصان پر پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے اور شہید ہونے والے ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسکولوں اورہسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی دعائیں شہیدوں اور زخمیوں کے لیے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت سے کہا کہ زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے اور اگر ضرورت پڑے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔