جب انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا تو دھماکہ ہوگیا‘ دھماکے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو ئے ‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ،بلوچستان میں ”را“ کی تخریب کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 8 اگست 2016 14:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء ) ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جب انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا تو وہاں دھماکہ ہوگیا‘ دھماکے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوگئے ‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ،بلوچستان میں ”را“ کی تخریب کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑکاکہناتھاکہ جب انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا تو وہاں دھماکہ ہوگیا دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے اور زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔

انوار الحق نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف اس جنگ کو ہم سب نے مل کر لڑناہے ،دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں را کی تخریب کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دہشت گرد اپنا وجود ثابت کرنے کے لئے ایسی کارروائیاں کررہے ہیں ۔بدی کی طاقتوں کے خلاف ہمارا پختہ عزم کمزور نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :