کوئٹہ دھماکے میں آج ٹی وی کا کیمرہ مین شہید،آخری لمحات میں کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 15:02

کوئٹہ دھماکے میں آج ٹی وی کا کیمرہ مین شہید،آخری لمحات میں کلمہ طیبہ ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 93 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ دھماکے میں نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی کا ایک رپورٹر بھی شہید ہوا۔ شہید شہزاد خان اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ سول اسپتال کے باہر دھماکہ ہوا، دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں شہید کیمرہ مین شہزاد کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان نے زندگی کے آخری لمحات میں کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا اور شہید ہو گیا۔ شہزاد خان کی شہادت کی اس ویڈیو میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں سامنے آئے۔ دوسری جانب شہزاد خان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا سائٹس پر خاصی مقبول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصویر دو روز قبل لی گئی جس میں شہزاد خان وطن عزیز کے جھنڈے میں رنگ بھر رہے ہیں۔

اس تصویر کو پاکستانی صحافی ڈاکٹڑ شاہد مسعود نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا۔

متعلقہ عنوان :