پاک انگلینڈ سیریز ، جو روٹ بیٹنگ میں اور کرس ووکس بولنگ میں سر فہرست

پیر 8 اگست 2016 15:12

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اب تک ہونے والے تین ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ بیٹنگ میں اور کرس ووکس بولنگ میں سر فہرست ہیں۔ جو روٹ نے تین ٹیسٹ میچز کی تین اننگز میں 89.40کی اوسط سے 447رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

ایلسٹر کک نے تین ٹیسٹ میچز میں 76.20کی اوسط سے 381رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تین ٹیسٹ میچز میں 267رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

بولنگ میں انگلینڈ کے بولر سی آر ووکس سر فہرست ہیں ۔انہوں نے تین میچز میں 14.86کی اوسط سے 23وکٹیں حاصل کیں۔یاسر شاہ دوسرے نمبر پر ہیں ۔انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں 45.92کی اوسط سے 14کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ای سی جے نے تین میچز میں 22.75کی اوسط سے 12وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر نے تین ٹیسٹ میچز میں 36.40کی اوسط سے 10وکٹیں حاصل کیں۔