ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑی چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

پیر 8 اگست 2016 15:12

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں 3پاکستانی کھلاڑی چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ عباس شوکت، کاشف آصف اور اسرار احمد نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

پولینڈ میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے عباس شوکت نے امریکا کے بیٹ شرل سیموئیل کو 3-0سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں کاشف آصف نے مصر کے کریم میڈی کو 3-2سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں اسرار احمد نے مصر کے عبداللہ ایل مصرے کو 3-0سے مات دے کر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے احسن ایاز اور سعدیہ گل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔