تائیوان میں ’پوکیمون گو‘ گیم متعارف کرائے جانے کے بعد350 ڈرائیوروں کو جرمانے

پیر 8 اگست 2016 15:15

تائپے ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) تائیوان میں موبائل فون گیم ’پوکے مون گو‘ متعارف کرائے جانے کے بعد سے اب تک قریب 350 ڈرائیوروں پرجرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ یہ گیم عالمی سطح پر منظر عام پر آئی تھی جبکہ تائیوان میں3دن قبل اسکو متعارف کروایا گیا تھا۔ اس ویڈیو گیم میں ورچوئل کارٹون کرداروں کو حقیقی مقامات پر تلاش کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تائیوان کی پولیس کے مطابق جرمانہ کیے گئے ڈرائیوروں میں سے زیادہ تر موٹرسائیکل سوار تھے۔ ’پوکے مون گو‘ جسے دنیا بھر میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ متحرک رہنے پر مائل کرنے پر تعریف کا سامنا ہے، حکام اس کھیل کے صارفین کو ہوشیار رہنے کے مشورے بھی دے رہے ہیں۔ تائیوان کی پولیس کا کہنا ہے کہ انتہائی انہماک سے اس کھیل میں شریک کئی افراد گر کر اپنی ٹانگیں تک تڑوا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :