” مو ر نگا“بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ماہرین زراعت

پیر 8 اگست 2016 15:24

فیصل آباد۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سوہانجنا جسے عرف عام میں مورنگا بھی کہا جاتا ہے بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ یہ پودا اپنے اندر دہی اور دودھ سے دو گنا زیادہ پروٹین ، گاجر سے 4گنازیادہ وٹامن اے، سنگترے سے 7گنا زیادہ وٹامن سی، کیلے سے3گنا زیادہ پوٹاشیم رکھتاہے نیز ادویات سازی ، صنعت مقاصد ،کاسمیٹکس ، اشیائے خوردنی میں بھی اس کا بھر پور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں اس کے پتے چائے کے طورپر جبکہ اس کے بیجوں کا تیل کو کنگ آئل اور بیجوں کا سفوف پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہاہے۔