چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق غور کیا جائیگا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 15:24

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء) :چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل اجلاس طلب کرلیاہے،اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی پنجاب اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر حکام شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں سول ہسپتال دھماکے کے بعد سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :