جولائی میں چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3.20 ٹریلین ڈالر ہوگئے

پیر 8 اگست 2016 15:24

بیجنگ ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3.20 ٹریلین ڈالر رہے۔

(جاری ہے)

چین کے مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جون کے اختتام پر غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کی مالیت 3.21 ٹریلین ڈالر تھی جو جولائی میں کم ہوکر 3.20 ٹریلین ڈالر رہی۔جولائی کے دوران چین کے سونے کے ذخائر کی مالیت بہتر ہوکر78.89 ارب ڈالر رہی جکہ جون کے دوران ان کی مالیت 77.43 ارب ڈالر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :