وکیل کوجمہوریت کیلئے کھڑا ہو نے پر نشانہ بنایا جاتا ہے،بیرسٹرعلی ظفر

پیر 8 اگست 2016 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء )سپریم کورٹ بارکے صدر بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ وکیل جمہوریت کیلئے کھڑے ہوتے ہیں انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے،یہ وکلاء پر ہی نہیں ہر شہری پر حملہ ہے،صرف احتجاج نہیں کرینگے،طویل مدتی لائحہ عمل بھی تشکیل دینگے۔ بیرسٹر علی ظفر اور اوردیگرعہدیداروں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر علی ظفر اور دیگر عہدے داروں نے کوئٹہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے اداروں کو کمزور کرنے کے لیے حملہ کیا گیا، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ان بزدلانہ حملوں سے کمزور نہیں ہوں گے، اللہ شہیدوں کے لواحقین کوصبر عطا فرمائے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔صدربار کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں وکلاء پرحملہ تمام پاکستانیوں پر حملہ ہے ،سیکورٹی ہر وکیل کا ہی نہیں ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر صرف احتجاج نہیں کرینگے،طویل مدتی لائحہ عمل بھی تشکیل دینگے ،حکومت سیکیورٹی مہیا نہیں کر سکتی تو اگلا الیکشن مت لڑے۔ سپریم کورٹ بارنے سانحہ کوئٹہ پر سات روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔