خواجہ اظہار کی ضمانت میں توثیق ، وسیم اختر کی ضمانت میں توسیع

پیر 8 اگست 2016 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء ) کراچی کی مقامی عدالت نے سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کی ضمانت میں توثیق جبکہ وسیم اختر کی ضمانت میں توسیع کردی۔خواجہ اظہار اور وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر خواجہ کی ضمانت میں توثیق جبکہ وسیم اختر کی ضمانت میں 20 اگست تک توسیع کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وسیم اختر کوپیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سائیں سرکار نے پانی مانگنے کے احتجاج پر مقدمہ بنایاخود تو کچھ کرتے نہیں اور ہم یاد دلاتے ہیں توایف آئی آر کاٹ دی جاتی ہے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد کہا گیا کہ مسئلہ دور ہوگاایف آئی آر کاٹنی تھی تو مذاکرات کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟۔