کوئٹہ دھماکہ قابل مذمت

دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ چیئر مین سینیٹ

پیر 8 اگست 2016 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ۔انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ وڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے بھی بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی

متعلقہ عنوان :