دہشتگرد ارض پاک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،ممنون حسین

پیر 8 اگست 2016 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ارض پاک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے ان عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی آصف زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف ہما رے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ۔صدرممنون حسین نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد دینے کا حکم بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :