میٹرک امتحانات: چکوال کی خانہ بدوشلڑکی نے1ہزار سے زائد نمبر حاصل کر لئے
مقامی کالجز نے ایف ایس سی کے لئے مفت داخلہ دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی مدد کی اپیل
پیر 8 اگست 2016 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) میٹرک کے امتحانات میں چکوال کے علاقے تفصیل فتوحی کی ایک خانہ بدوش لڑکی نرگس گل نے 1004نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس گل اپنی والدہ کے ساتھ دو کمروں پر مشتمل کچے مکان میں رہتی ہے اور یہ خاندان چوڑیاں فروخت کر کے روزی کماتی ہے۔
(جاری ہے)
نرگس ایک خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھتی ہے جو صدیوں سے یہاں رہائش پذیر ہیں ان کی والدہ فرزانہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے کسی فرد نے تعلیم حاصل نہیں کی ہے اور انہیں نرگس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
نرگس سکول جانا چاہتی تھی اور سکول ہمارے قریب تھا۔ اس لئے میں اسے چوڑیاں فروخت کرنے اپنے ساتھ نہیں لے کر گئی۔ ان کی پیروی کرتے ہوئے نرگس کے کزن آکاش اور عکسر نے بھی سکول جانے پر اصرار کیا اور عکسر اب آٹھویں جماعت میں پڑھ رہی ہے۔ دریں اثناء چکوال کے صفہ کالج نے نرگس کو مفت داخلہ دیدیا ہے۔ جہاں پر وہ ایف ایس سی میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں گی۔ نرگس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.