میٹرک امتحانات: چکوال کی خانہ بدوشلڑکی نے1ہزار سے زائد نمبر حاصل کر لئے

مقامی کالجز نے ایف ایس سی کے لئے مفت داخلہ دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی مدد کی اپیل

پیر 8 اگست 2016 16:23

میٹرک امتحانات: چکوال کی خانہ بدوشلڑکی نے1ہزار سے زائد نمبر حاصل کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) میٹرک کے امتحانات میں چکوال کے علاقے تفصیل فتوحی کی ایک خانہ بدوش لڑکی نرگس گل نے 1004نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس گل اپنی والدہ کے ساتھ دو کمروں پر مشتمل کچے مکان میں رہتی ہے اور یہ خاندان چوڑیاں فروخت کر کے روزی کماتی ہے۔

(جاری ہے)

نرگس ایک خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھتی ہے جو صدیوں سے یہاں رہائش پذیر ہیں ان کی والدہ فرزانہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے کسی فرد نے تعلیم حاصل نہیں کی ہے اور انہیں نرگس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

نرگس سکول جانا چاہتی تھی اور سکول ہمارے قریب تھا۔ اس لئے میں اسے چوڑیاں فروخت کرنے اپنے ساتھ نہیں لے کر گئی۔ ان کی پیروی کرتے ہوئے نرگس کے کزن آکاش اور عکسر نے بھی سکول جانے پر اصرار کیا اور عکسر اب آٹھویں جماعت میں پڑھ رہی ہے۔ دریں اثناء چکوال کے صفہ کالج نے نرگس کو مفت داخلہ دیدیا ہے۔ جہاں پر وہ ایف ایس سی میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں گی۔ نرگس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

میٹرک امتحانات: چکوال کی خانہ بدوشلڑکی نے1ہزار سے زائد نمبر حاصل کر ..

متعلقہ عنوان :