پاکستان سٹاک ایکسچینج کے شیئرز کو فروخت کرنے کا فیصلہ

پیر 8 اگست 2016 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) حکومت پاکستان سٹاک ایکسچینج کے شیئرز عوام کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت کا حتمی فییوں دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص فروخت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ، آئی پی اوز لانے کا حتمی فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کرلیا جائے گا ، دوسری جانب ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کی بورسا سٹاک مارکیٹ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سٹاک ایکسیچنج کے ایک ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔ رواں سال کے آغاز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 20 فیصد بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :