پھول گوبھی کی اچھی پیداوار کے لئے اس کی دیکھ بھال ضروری ہے،محکمہ زراعت

پیر 8 اگست 2016 16:37

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء)خطہ پوٹھوار میں جہاں پانی کی سہولت موجود ہے وہاں پھول گوبھی کامیابی سے کاشت کی جا رہی ہے۔ پھول گوبھی کی اچھی پیداوار کے لئے اس کی دیکھ بھال ضروری ہے۔ اس وقت پھول گوبھی کی اگیتی قسم کی فصل کھیت میں موجود ہے اور اس کی دیکھ بھال پر توجہ دے کر پیداوار اور منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پھول گوبھی کے اچھے پھول حاصل کرنے کیلئے زمین میں مناسب نمی کا ہونا ضروری ہے۔ اس لئے فصل کی آبپاشی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی دیں۔ جڑی بوٹیاں پھول گوبھی کی پیداوار کو متاثر کر سکتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پھول گوبھی کی پنیری کی منتقلی کے 30 دن بعد گوڈی کر کے پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں۔ گوڈی زیادہ گہری نہ کریں۔ جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کے لئے زہر محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے استعمال کریں۔