گرفتارمسلم لیگ (ن)کے عہدیدار کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین محمد جعفر بھٹی کی غبن کیس میں ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

پیر 8 اگست 2016 16:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سردار احمد نسیم نے کمیونٹی بورڈ کمیر کے گرفتار چیئر مین محمد جعفر بھٹی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ملزم محمد جعفر بھٹی نے 35لاکھ 33ہزار روپے کمیونٹی بورڈ کی سرکاری رقم خرد برد کر لی تھی جس پر اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو 25اپریل 2016کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ملزم محمد جعفر بھٹی نے سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کو درخواست ضمانت دی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیاتھا ملزم مسلم لیگ (ن)کمیر کا عہدیدار ہے ۔