چک45-EB نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر زمیندار کے بیٹے نے اپنے چار ساتھیوں ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی 31سالہ خاتون کو قتل کر

Malik Usman ملک عثمان پیر 8 اگست 2016 16:47

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء) چک45-EB نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر زمیندار کے بیٹے نے اپنے چار ساتھیوں ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی 31سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 45-EB میں کاشت کار فیض احمد کی پانی لگانے کی باری تھی کہ زمیندار مشتاق احمد ڈوگر کا بیٹا اشفاق احمد عرف طوطی زبردستی اپنی زمینوں کو پانی لگانا شروع کر دیا ۔ کاشت کار فیض احمد نے روکا تو اس پر تلخ کلامی ہو گئی۔ملزم اشفاق احمد عرف طوطی نے فون پر اپنے چار ساتھیوں کو بلا لیا اور کاشت کار فیض احمد کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کی بھابی نسیم بی بی قتل ہو گئی۔ پولیس نے پانچ ملزموں اشفاق احمد عرف طوطی ،راشد،محمد احمد وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :