بچوں کو اغواء کرنے والی خانہ بدوش عورت گرفتار، دو سالہ بچی برآمد

پیر 8 اگست 2016 16:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء)پولیس فتح شیر نے بچوں کو اغواء کر نے والی ایک خانہ بدوش عورت ناہید اختر کو گرفتار کر لیا اور ملزمہ کے قبضہ سے ایک دو سالہ بچی ایمان فاطمہ کو برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 4-72آر کے محمد رمضان کی دو سالہ بچی ایمان فاطمہ کو اغواء کر کے فرار ہو گئی تو دیہاتیوں نے اسے جاتے ہوئے دیکھ لیا اور تعاقب کر کے پکڑ لیا اور بچی بھی پکڑ لی جس کے بعد پولیس فتح شیر نے ملزمہ ناہید اختر کو گرفتار کر لیا اور بچی کو بازیاب کر کے ورثا ء کے سپرد کر دیا۔