وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا افغان سفیر کو فون

پاکستانی کرنسی کی بندش کے معاملے پر تبا دلہ خیال

پیر 8 اگست 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی روپے کی بندش کی خبروں کے حوالے سے افغان سفیر کو فون کیا اور افغانستان میں پاکستانی کر نسی کی بندش پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں تعینات افغان سفیر زخیل وال کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور افغانستان میں پاکستانی کرنسی کی بندش کے معاملے کی وجوہات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس پر افغان سفیر زخیل وال نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی کرنسی پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی،جبکہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستانی کرنسی بھی آزادانہ طور پر ایکسچینج کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :