پاکستان کاٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ نمبر ون پوزیشن کا خواب چکنا چور

پاکستان کو اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا

پیر 8 اگست 2016 16:50

پاکستان کاٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ نمبر ون پوزیشن کا خواب چکنا چور

لاہور، برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ پاکستان کو اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے پاس موقع تھا تاریخ رقم کرنے کا مگر پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث انگلینڈ پاکستان کے خلاف میچ جیت گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پاکستان کے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ اگر پاکستان یہ میچ جیت کر آخری ٹیسٹ ڈرا بھی کر لیتا تو بھی پاکستان پہلے نمبر پر آسکتا تھا اور تاریخ میں پہلی بار نمبر ون کا تاج پہنے لیتا مگر اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔ بھارت ویسٹ انڈیز سے ہارے اور پاکستان انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے تب ہی پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھال سکتا ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا ایک سو اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت ایک سو بارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ایک سو گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :