ایک لڑکی اور ایک عورت کو اغوا کر لیا گیا

Malik Usman ملک عثمان پیر 8 اگست 2016 16:51

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء) ایک لڑکی اور ایک عورت کو اغوا کر لیا گیا پہلی واقعہ میں چک65-ebکے امانت علی کے گھر دو لڑکیاں نسرین بی بی اور ثریا بی بی آئیں اور اس کی سولہ سالہ لڑکی(م) کو مدرسہ جانے کے لئے ساتھ لے گئیں۔

(جاری ہے)

پانچ مسلح ملزموں جیپ میں آئے اور اس کی لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔ دوسرے واقعہ میں چک پکا سدھار کے نیاز احمد کی شادی شدہ بیٹی(ز) ٹیوب ویل سے چارہ لینے کے لئے گئی تو پانچ مسلھ ملزموں لکھ پتی وغیرہ سفید گاڑی میں آئے اور نیاز احمد کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :