پاکپتن اور گردو نواح میں میں مردہ اور بیمار چکن کی فروخت سر عام جاری ہے

Malik Usman ملک عثمان پیر 8 اگست 2016 16:52

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء) پاکپتن اور گردو نواح میں میں مردہ اور بیمار چکن کی فروخت سر عام جاری ہے خطیر رقم سے ملنے والی موٹر بائیک پٹرول اوربھاری تنخواہوں کے باوجود محکمہ ویٹرنری کے اہلکار کاروائی کی بجائے خاموش تماشائی شکایت کی صورت میں فون سننا بھی گوارہ نہیں شہری مردہ اور بیمار چکن کھانے پر مجبور شہری حلقوں کا کمشنر ساہیوال ڈی سی او پاکپتن سے نوٹس لے نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گرنواح کے دیہات میں محکمہ ویٹرنری کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے قصاب لوگوں کو مردہ اور بیمار چکن فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ ویٹرنری کو ناقص اور غیر میعاری گوشت کی روک تھام کے لئے اہلکاروں کو خطیر رقم سے سرکاری موٹر بائیک اور پٹرول کے ساتھ بھاری تنخواہیں فراہم کی جارہی ہیں لیکن اہلکار و افسران کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ایک شہری نے صحافیوں کو بتایا کہ 20ایس پی میں امیر قصائی لوگوں کو بیمار اور مردہ چکن فروخت کرنے میں مصروف تھا جسکی اطلاع اہلکار خالق ڈسپنسر کو دی گئی لیکن موصوف نے کاروائی کی بجائے اسے چوکنا کر دیا شہری وسماجی حلقوں نے بیمار اور مردہ گوشت کی فروخت پرکمشنر ساہیوال ڈویژن ڈی سی او پاکپتن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔