اوول ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں پر غور

پیر 8 اگست 2016 16:58

اوول ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں پر غور

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء)برمنگھم ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے اوول میں ہونے والے آخری اور اہم ٹیسٹ میچ کے لیے فائنل الیون میں متعدد تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ چار ٹیسٹ کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سیریز میں شکست سے بچنے کیلیے پاکستان کو جمعرات سے شروع ہونے والا اوول ٹیسٹ میچ لازمی جیتنا ہو گا جس کے لیے ٹیم مینجمنٹ کمبی نیشن کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

محمد حفیظ کو ڈراپ کر کے افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے جنہیں پانچویں باؤلر کے طور پر بھی استعمال کیا جائیگا۔اظہر علی جنہیں ایج بسٹن ٹیسٹ میں پہلے ہی اوور میں بیٹنگ کے لیے آنا پرا ان سے اوپننگ کرانے کی تجویز ہے ،ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ اظہر علی کو کوئی مشکل نہیں ہو گی۔ مینجمنٹ فاسٹ بولرز محمد عامر اور راحت علی کی پرفارمنس سے بھی مطمئن نہیں