ریو ، چین کامدمقابل پیراک پر” رکیک ذاتی حملہ “ کرنے پر آسٹریلیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ

پیر 8 اگست 2016 17:01

ریو ، چین کامدمقابل پیراک پر” رکیک ذاتی حملہ “ کرنے پر آسٹریلیا سے ..

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء) چین کی اولمپک تیراک ٹیم نے آسٹریلیا کے طلائی تمغہ یافتہ میک ہواٹن کی طرف سے اپنے مدمقابل پر ” مذموم ذاتی حملہ “ کرنے کے بعد معافی مانگنے کامطالبہ کیا ہے ۔ ہواٹن نے گذشتہ ہفتے سن کو ”نشئی “ قرار دیا اور گذشتہ روز ریو 2016ء گیمز میں 400میٹر کے فری سٹائل فائنل میں اپنے مدمقابل کو ہرانے کے بعد اپنا جملہ واپس لینے سے انکار کردیا ۔

چین کی تیراک ٹیم کے منیجر شوچی نے اتوار کو کہا کہ ہورٹن گذشتہ ردروز سے جو کہہ رہا ہے ہم اس کا نوٹس لے رہے ہیں ، اس نے چینی پیراکوں پر ذاتی رکیک جمع کئے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے غیر مناسب الفاظ نے چینی اور آسٹریلوی تیراکوں کے درمیان جذبات کوبری طرح متاثر کیا ہے ، یہ پرورش اور اچھے اخلاق کے فقدان کا مظہر رویہ ہے ، ہم اس تیراک کی طرف سے معافی کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں ، سن جس نے 2012ء کے لند ن اولمپک میں 400میٹر فری سٹائل اور 1500میٹر فری سٹائل میں طلای تمغہ جیتا پر ممنوعہ مواد کے استعمال کے نمونے کا مثبت نتیجہ برآمد ہونے پر 2014ء میں تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی ، چوبیس سالہ تیراک نے کہا کہ اس نے اپنے دل کے دیر ینہ مرض کے علاج کے لئے نادانستہ طورپر ممنوعہ مواد کا استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہواٹن نے کہا میں نشئی کا لفظ اسی لئے استعمال کیا کیونکہ اس کے خون کا نمونہ مثبت ثابت ہوا تھا ، وہ یہاں ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جس کے نمونے کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا ہے ۔آسٹریلوی تیراک کے فقرے کی وجہ سے سماجی میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ، کئی چینی پر ستاروں نے اس ریمارک کو غیر منصفانہ قرار دیا ۔