پراپرٹی اور کوئلے میں اضافے کی بنا پر چینی حصص کی شرح بڑھ گئی

پیر 8 اگست 2016 17:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء) پراپرٹی اورکوئلے کے حصص کی شرح میں جاری اضافے کی بنا ء پر پیر کو چینی حصص کی شرح بڑھ گئی ، پیر کو منڈیوں میں تجارتی حجم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ،شنگھائی اور شینزن سٹاکس مارکیٹوں کا مجموعی کاروباری حجم جمعہ کے 402.3بلین یوآن سے بڑھ کر 414.27بلین یوآن (62.

(جاری ہے)

19بلین امریکی ڈالر ) ہو گیا ، کوئلے کی کمپنیوں نے پیر کو زبردست کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ، شان شی شی شان کول اور الیکٹریسٹی پاورکمپنی اور یان ژو یو کول مائننگ کمپنی کے حصص کی شرح روزانہ کی دس فیصد کی حد سے بڑھ گئی ، رئیل سٹیٹ ڈویلپر نے پیر کو اضافہ جلاری رکھا ، سرماہ کاروں کی توجہ یانکی کے کنٹرول کے لئے ہائی پروفائل ٹرائی پر مرکوز رہی ، ایک اور رئیل سٹیٹ ڈو یلپر چائنا ایور گرانڈی گروپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے 9.11بلین یوآ ن میں یانکی کے 4.68فیصد خرید لئے ہیں ، اس طرحیانکی اس کا پانچواں بڑا حصص دار بن گیا ہے ، وانگی کے حصص کی شرح 4.3فیصد سے زائد بڑھ گئی اور گالکسن گروپ کے کے حصص کی شرح جو زیادہ تر ایورگرانڈی کی ملکیت ہے 9.99فیصد بڑھ گئی ،چین کے گذشتہ روز جاری کئے جانے والے کسٹمز ڈیٹا کے مطابق یوآن برتری والی برآمدات میں جولائی میں 209فیصد سالانہ اضافہ ہوا ۔