وزیراعظم دھماکے کے زخمیوں‌ کی عیادت کرنے کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف گورنرہاوس بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 17:20

وزیراعظم دھماکے کے زخمیوں‌ کی عیادت کرنے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم کوئٹہ دھماکے میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت کرنے کیلئے ہسپتال جائینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف گورنرہاوس بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید اورمشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔کوئٹہ پہنچ کروزیراعظم محمد نوازشریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزیراعظم نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہداء کے بچے میرے بچے ہیں۔