نیشنل پریس کلب میں ہر ہفتے میں 2روز فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ

پیر 8 اگست 2016 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) نیشنل پریس کلب کے ممبران اورانکی فیملی کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے نیشنل پریس کلب نے ہر ہفتے میں 2روز پیر اور جمعرات کو فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں ماہر ڈاکٹرز معائنہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پہلا فری میڈیکل کیمپ پیر کو دن 11سے دوپہر3بجے تک پریس کلب میں لگایا گیا۔ جس میں ہائپرٹینشن(بلڈ پریشر) کے مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جبکہ شوگر کے مریضوں کیلئے جمعرات 11اگست کو میڈیکل کیمپ لگا یا جائے گا ۔اس ضمن میں وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ( پمز )پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور انکی ٹیم پریس کلب انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔