سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا ایک مثالی اور تاریخی کارنامہ ہے ہمیں فخر ہے کہ یہ دوستی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے‘رانا محمد اقبال خاں
معاشی منصوبوں کی تکمیل سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،پاکستان سے اچھے تعلقات ترجیحات میں شامل ہیں ‘چینی پارلیمانی وفد کے سربراہ مسٹر یی وینچنگ کی پنجاب اسمبلی آمد پر گفتگو
پیر 8 اگست 2016 17:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور لازوال ہے جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا تو چین نے ہمیشہ ہماری مد د کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر نے چین کے پارلیمانی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چین کا 6رکنی پارلیمانی وفد مسٹر یی وینچنگ وائس چیئرمین کمیٹی برائے پرسنل الیکشن افیئرکی قیادت میں پاکستان آیا ہوا ہے ۔
وفد نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اورسپیکر رانا محمد اقبال خاں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان اورچائنہ کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔(جاری ہے)
رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف ملک ِپاکستان بلکہ پورے خطے کو اس سے فائدہ حاصل ہو گا۔
تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے اور ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی ۔ پنجاب میں توانائی ، تعلیم ، زراعت ، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بے شمار پر کشش مواقع میسر ہیں جن سے چینی سرمایہ کار خاطر خواہ فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ معاشی و اقتصادی میدان میں باہمی روابط سے پاکستان اور چائنہ کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے کے ماہرین سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وفد کے سربراہ مسٹر یی وینچنگ نے کہا کہ پاکستان اور با ا لخصوص لاہور کے لوگ بڑے مہمان نواز اور ملنسار ہیں۔پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہو نگے ۔ بعدازاں تحائف کا تبادلہ کیا گیا اور رانا محمد اقبال خاں نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.