دہشت گرد اپنا وجود ثابت کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں کررہے ہیں،انوار الحق کاکڑ

بلوچستان حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا

پیر 8 اگست 2016 17:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ( ر ا) کے ایجنٹ ملوث انہیں کسی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے گا۔ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان بلوچستان حکومت انور الحق کاکڑ نے کہاکہ دہشت گرد اپنا وجود ثابت کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں کررہے ہیں،صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ،سپریم کورٹ بار نے بھی ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں وکلاء نے عدالتی امورکابائیکاٹ کردیا جبکہ آج وکلا یوم سوگ منائیں گے۔پاکستان بار کونسل نے 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا،سوگ کااعلان ممبر پاکستان بار کونسل چودھری اشتیاق احمد خان نیکیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہائی کورٹ میں وکلا نے احتجاجا کام چھوڑ دیا ، صدر ہائی کورٹ بار کے مطابق کل وکلا یوم سوگ منائیں گے اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا،گوجرانوالہ بار کونسل اور سرگودھا میں بھی وکلاء آج ہڑتال کریں گے۔

حیدراباد میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل اور سکھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائیاں معطل کردیا جبکہ سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظفرآباد میں سینٹرل بارایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ،عدالتی امورمعطل کردئیے۔ گلگت میں بھی وکلاء نے عدالتی امور معطل کردیئے۔ادھر چمن میں کوئٹہ بم دہماکے کے سوگ میں شہر بھر میں دکانیں مارکیٹ اور بازار بند ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی اپیل پر شہر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :