دہشت گرد اپنا وجود ثابت کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں کررہے ہیں،انوار الحق کاکڑ
بلوچستان حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا
پیر 8 اگست 2016 17:33
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ( ر ا) کے ایجنٹ ملوث انہیں کسی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے گا۔ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان بلوچستان حکومت انور الحق کاکڑ نے کہاکہ دہشت گرد اپنا وجود ثابت کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں کررہے ہیں،صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ،سپریم کورٹ بار نے بھی ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں وکلاء نے عدالتی امورکابائیکاٹ کردیا جبکہ آج وکلا یوم سوگ منائیں گے۔پاکستان بار کونسل نے 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا،سوگ کااعلان ممبر پاکستان بار کونسل چودھری اشتیاق احمد خان نیکیا۔(جاری ہے)
ملتان میں کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہائی کورٹ میں وکلا نے احتجاجا کام چھوڑ دیا ، صدر ہائی کورٹ بار کے مطابق کل وکلا یوم سوگ منائیں گے اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا،گوجرانوالہ بار کونسل اور سرگودھا میں بھی وکلاء آج ہڑتال کریں گے۔
حیدراباد میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل اور سکھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائیاں معطل کردیا جبکہ سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظفرآباد میں سینٹرل بارایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ،عدالتی امورمعطل کردئیے۔ گلگت میں بھی وکلاء نے عدالتی امور معطل کردیئے۔ادھر چمن میں کوئٹہ بم دہماکے کے سوگ میں شہر بھر میں دکانیں مارکیٹ اور بازار بند ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی اپیل پر شہر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.