37 ویکسی نیٹرز کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کااحتجاج

پیر 8 اگست 2016 17:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) سندھ بھر کے 37 ویکسی نیٹرز کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب کے سامنے عزیز بروہی، علی اکبر سانگی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے 37 ویکسی نیٹرز کو بلاجواز ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہے جنہیں گذشتہ 14 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سال 2015 کے بجٹ میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار جبکہ 2016 کی بجٹ میں 14 ہزار روپے بجٹ میں رکھنے کا اعلان کیا لیکن اس پر بھی تاحال عمل نہیں ہوسکا ہے۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ برطرف ملازمین کو بحال کرکے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :