لاڑکانہ میں 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تیاریوں تیز کردی گئیں

پیر 8 اگست 2016 17:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) لاڑکانہ میں 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تیاریوں تیز کردی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں مستوئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے 14 اگست کے دن ریلی سرائی سردار علی مستوئی کے قیادت میں نکالنے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مستوئی برادری کے ماہی خان مستوئی، ڈاکٹر ساجد علی مستوئی، ڈاکٹر فیاض مستوئی، شفیع مستوئی اور دیگر نے کہا ہے کہ ہماری براری 14 اگست یوم آزادی کا دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی کیونکہ اس دن ہمیں آزادی ملے اور بڑی قربانیوں کے بعد یہ ملک آزاد ہوا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 14 اگست کے دن تحریک آزادی میں حصہ لینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :