دبئی: شیخ زید روڈ پر کار میں آتشزدگی

پیر 8 اگست 2016 17:38

دبئی: شیخ زید روڈ پر کار میں آتشزدگی

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): شیخ زید انٹرچینج نمبر 4 پر اچانک ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی ۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کار میں آگ لگنے سے انٹرچینج پر ٹریفک جام ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

آگ تقریباََ2:45منٹ لگی جس کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کاعملہ مطلوبہ جگہ پر پہنچ گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ البصراء سلیک گیٹ کے قریب ایک والکس ویگن کار میں اچانک آگ بھڑکی تھی۔ جس کی وجہ سے شیخ زید روڈ انٹرچینج نمبر چار پر ٹریفک جام کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے سے کار مکمل طور پر جل کر خاکر خاکستر ہو گئی.