سی پی این ای کی سول اسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت
آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین محمود کی شہادت اور دنیا ٹی وی کے رپورٹر فرید اللہ کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس
پیر 8 اگست 2016 17:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سول اسپتال کوئٹہ میں اندوہناک بم دھماکے سے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین محمود کی شہادت اور دنیا ٹی وی کے رپورٹر فرید اللہ کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سول اسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی کو ایک انسانیت دشمن اقدام قرار دیا ہے۔
سی پی این ای کے صدر ضیاء شاہد اور سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے میڈیا اور جمہوری اداروں پر اثر انداز ہونا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی، حکومتی ریاستی اداروں کو یاد دلایا ہے کہ عوام، میڈیا کے اداروں اور املاک کا تحفظ ان کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی میں کوتاہی قطعاً نہیں ہونی چاہئے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.