سانحہ کوئٹہ اور سیکیورٹی انتظامات :چیف جسٹس نے انتظامیہ کو طلب کرلیا ، وکلاء بھی شریک ہونگے

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 8 اگست 2016 18:01

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 08 اگست۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئی جی اور ہوم سیکرٹری کو بھی طلب کیا گیا جبکہ وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں کے بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدر لاہور ہائی کورٹ بار ، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل کے نمائندگان سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسو یشن لاہور کے صدر سیکیورٹی انتظامات اور وکلاء کے تعاون سے متعلق تجاویز دیں گے۔ اجلاس میں موجودہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :