ڈاکٹروں نے زچگی کے بجائے خاتون کو ہسپتال سے نکال دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 8 اگست 2016 18:03

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 08 اگست۔2016ء ) سر کا ر ی ہسپتال میں ڈلیو ر ی کے لئے آ ئی خا تو ن کو 15 گھنٹے بعد ڈاکٹر و ں کی عدم مو جو دگی کا جو ا ز بنا کر ہسپتال سے نکا ل دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گا وٴ ں 36 شمالی کے محنت کش محمد روٴف کی اہلیہ سا ئر ہ یا سمین کو زچگی کے لئے گورنمنٹ مو لا بخش ہسپتال لایا گیا جہا ں 15 گھنٹے تک خا تو ن ڈاکٹر و ں کی منتظر رہی مگر خا تو ن کے علا ج کے لئے ہسپتال میں کو ئی ڈاکٹر نہ آیا جب سائر ہ یا سمین کے اہل خا نہ نے ہسپتال کے عملے سے احتجا ج کیا تو انہو ں نے خا تو ن کو طبی امدا د دینے کی بجا ئے اسے یہ کہہ کر ہسپتال سے ہی نکا ل دیا کہ جب ڈاکٹر آئیں گے تو زچگی بھی ہو جا ئے گی سا ئر ہ یاسمین کے اہل خا نہ کا کہنا تھاکہ وہ غریب لو گ ہیں اور 15 گھنٹے تک زیر علاج رہنے کے دوران ان سے چار ہز ا ر روپے کی دوائیا ں بھی منگوائی گئیں اور ہمیں آ پریشن کا وقت بھی دے دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سائر ہ یا سمین کی حالت غیر ہو نے پر اسے طبی امدا د دینے کی بجا ئے اسے ہسپتال سے باہر نکال دیا گیا جس پر اس کے اہل خا نہ نے احتجا ج کیا اور مطالبہ کیا کہ غریبو ں کے لئے بنا ئے گئے ہسپتال میں غریبو ں کا علا ج بھی ممکن بنا یا جا ئے۔خا تو ن کے اہل خا نہ نے ہسپتال کے باہر احتجا جی مظاہر ہ بھی کیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خا تو ن کا اس کے نمبر پر آ پریشن کیا جا ئے گا مریض زیا دہ اور ڈاکٹر کم ہو نے کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سا منا ہے۔