وقاص شاہ قتل کیس، ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنا دی گئی

پیر 8 اگست 2016 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزا ئے موت، سات سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزا ئے موت اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی جبکہ غیر قانونی اسلحہ میں بھی 7سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے نائن زیرو پر ریڈ کیا تھا جس پر احتجاج کے دوران آصف علی نے غیر قانونی اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنی ہی جماعت کے کارکن وقاص شاہ کو قتل کردیا تھا اور فرار ہو گیا تھا جس کو بعد میں رینجرز نے شہداد کو ٹ سے گرفتار کیا تھا اور آصف نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔