کارو کاری سے بھی بڑی ’بدکاری‘ کا معاملہ

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 8 اگست 2016 18:06

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 08 اگست۔2016ء ) بوسیدہ خاندانی نظام سے میاں بیوی کی جان خطرے میں پڑگئی ۔ہمارے ساتھ رہو یا بیوی کو طلاق دے دو والد اور بھائیوں نے میاں بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجان سے مارنے لگے اہل علاقہ نے جان بخشی کرائی ۔تفصیل کے مطابق بھریڑی کے رہائشی نوجوان امجد علی کی شادی تین سال قبل بستی عبداللہ پور کی لڑکی عظمی سے خاندان کی باہمی رضامندی سے ہوئی جو مشترکہ خاندانی نظام کے ذریعے والدین اور بھائیوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں ہنسی خوشی رہ رہے تھے ۔

(جاری ہے)

امجد علی اور اسکی بیوی عظمی نے علیحدہ گھر لے لیا اور اس میں منتقل ہونا چاہتے ہیں کہ امجد کے والد محمدعلی اور بھائی راشد اورچچا زاد بھائیو ں محمدرمضان،حافظ محمد اکرام کی مدد سے امجد علی اور عظمی ٰ پر بدترین تشدد کیا اور کپڑے بھی پھاڑدیے اور امجدکو کہا کہ وہ بیوی کو طلاق دیدے ورنہ تمہیں اور تمہاری بیوی کو جان سے ماردیں گے ۔ امجد علی اور عظمی کا یہ کہنا ہے کہ وہ اپنا گھر بسانا چاہتے ہیں اور خوش ہیں لیکن انہیں زبردستی طلاق پر مجبور کیا جارہا ہے اسکے ساتھ ہی امجد علی اور عظمی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آرپی اور فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ دیا جائے

متعلقہ عنوان :