طائف: غیر ملکی شہری کنویں میں گر کر جاں بحق

پیر 8 اگست 2016 18:11

طائف: غیر ملکی شہری کنویں میں گر کر جاں بحق

طائف: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): سعودی عرب کے علاقے طائف میں ایک غیر ملکی شہری کنویں سے پانی نکالتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا. سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنواں دس میٹر گہرا تھا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس نے غیر ملکی شہری کی لاش کنویں سے نکال لی ہے ۔ کنویں میں عام حالات سے زیادہ پانی جمع تھا۔ جس کی وجہ سے غیر ملکی ڈوب گیا۔ غیر ملکی کی شہریت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چلا۔