سینیٹرسرداریعقوب کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

پیر 8 اگست 2016 18:13

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کے قتل اور سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کو نشانہ بنانا افسوس ناک اور بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پیرکو اپنے جاری کردہ بیان میں سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت تمام سیاسی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ وکلاء برادری اور صحافیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے بعد اب دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں مگروفاقی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے شبانہ روز محنت اور عوام کے تعاون سے بلوچستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائیگی اور اس ضمن میں عسکری و سول قیادت کی کوئٹہ آمد نیک شگون ہیں سینیٹر یعقوب خان ناصر نے شہید ہونیوالے وکلاء اور صحافیوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :