انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگاہوکر104روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا

پیر 8 اگست 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگاہوکر104روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے سے 106روپے 70 پیسے پر آگیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 پیسے اضافے سے 104روپے 70 پیسے پر آگیاہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگاہوکر 106روپے 70 پیسے میں فروخت ہونے لگا ۔

کرنسی ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 118روپے 80 پیسے اور برطانوی پاونڈ 30 پیسے مہنگاہوکر 140روپے 50 پیسے پر آگیا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال اور درہم 5 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 28روپے 35 پیسے اور درہم 28 روپے 95 پیسے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :