ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے ماہانہ دس ہزار کا اضافی الاؤنس دینے کی سمری محکمہ داخلہ کو ارسال

پیر 8 اگست 2016 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء)ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کو ماہانہ دس ہزار کا اضافی الاؤنس دینے کی سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس اہلکاروں کے لیے اچھی خبر آ گئی ، اہلکاروں کو ماہانہ اضافی الاؤنس دینے کی سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو ماہانہ دس ہزار روپے اضافی الاؤنس دیا جائے گا ، امکان ہے کہ سمری کو منظور کر لیا جائے گا۔